لندن،27جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد پیر کو برطانیہ کے بازارِ حصص میں بھی پاؤنڈ کی قیمت کم ہوئی ہے۔پیر کو برطانیہ کی بینچ مارک شیئر انڈیکس 0.8 فیصد کمی کے ساتھ کھلی جب کہ ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔فٹ سی 100انڈیکس 0.8فیصد کی کمی کے ساتھ 6,092.19پوائنٹس پر رہی۔برطانیہ میں جمعے کو ایک موقعے پر انڈیکس آٹھ فیصد سے زائد تک گر گئی تھی تاہم مارکیٹ کے بند ہونے تک اس نے کچھ استحکام دیکھنے میں آیا۔جمعے کو جب بازارِ حصص بند ہوئے تو اس وقت ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ 1.3463یعنی تقریباً دو فیصد کم قیمت پر اور یورو کے مقابلے میں یہ 1.2170یعنی تقریباً 1.2 فیصد کم قیمت پر دستیاب تھا۔جمعے کو ڈالر کے مقابلے پاؤنڈ کی قیمت میں ریکارڈ گراوٹ آئی تھی اور ایک وقت شرحِ تبادلہ 1.3236تک چلی گئی تھی۔ادھر برطانوی چانسلر جارج اوسبورن نے سٹاک مارکیٹ کھلنے سے پہلے ایک بیان میں کہا برطانیہ مستقبل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔انھوں نے اشارہ دیا کہ برطانیہ میں فوری طور پر ہنگامی بجٹ کے آنے کا امکان نہیں ہے۔اوسبورن نے کہا ہے کہ برطانیہ کی معیشت میں ابھی بھی ایڈجسٹمنٹ (مطابقت پیدا کرنے) کی ضرورت ہے تاہم انھوں نے کہا اس قسم کا کوئی قدم اٹھانے سے قبل یہ بہت معقول ہے کہ نئے وزیر اعظم کا انتظار کیا جائے۔اس سے پہلے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد پیر کو ایشیائی بازارِ حصص میں پاؤنڈ کی قیمت میں مزید کمی ہوئی۔جمعے کو جب بازارِ حصص بند ہوئے تو اس وقت ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ 1.3365یعنی تقریباً تین فیصد کم قیمت پر اور یورو کے مقابلے میں یہ 1.2147یعنی تقریباً 1.4فیصد کم قیمت پر دستیاب تھا۔برطانوی چانسلر جارج اوسبورن نے سٹاک مارکیٹ کھلنے سے پہلے ایک بیان میں کہا برطانیہ مستقبل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔جمعے کو ڈالر کے مقابلے پاؤنڈ کی قیمت میں ریکارڈ گراوٹ آئی تھی اور ایک وقت شرحِ تبادلہ 1.3236تک چلی گئی تھی۔یہ 1985کے بعد ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی سب سے کم قدر تھی۔ادھر حکام ایشیا کے بازارِ حصص کو بھی مستحکم رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔جاپان کے وزیرِ خزانہ تارو آسو نے ملک کے وزیرِ اعظم شنزو کے ساتھ ہنگامی ملاقات کے بعد بتایا کہ انھیں وزیرِ اعظم نے ہدایت دی ہے کہ ضرورت پڑنے پر سٹاک مارکیٹس کو مستحکم رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔جمعے کو جاپان کے بینچ مارک شیئر انڈیکس میں تقریباً آٹھ فیصد کی گراوٹ کے بعد نکی 225میں پیر کو 1.3فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔چین کے مرکزی بینک نے یو آن کی سرکاری قیمت میں 0.9فیصد کمی کر دی جو گذشتہ سال اگست کے بعد سے سب سے بڑا اقدام تھا۔